ملتان ،بوسن روڈ پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار،میاں بیوی جاں بحق

01 اگست ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) شالیمار چوک بوسن روڈ کے قریب تیزرفتار اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی حادثہ میں کامران اختر جعفری ایل ڈی سی ڈیرہ غازی خان کے چھوٹے بھائی ارسلان اختر اور ان کی بیوی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار گاڑی آؤٹ آف کنٹرول ہونے پر حادثہ کا شکار ہوگئی حادثہ رات گئے پیش آیا۔