ملتان ، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مظاہرہ

01 اگست ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سلیم عباس صدیقی، مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما مرزا وجاہت علی، سابق ڈویڑنل صدر فضل عباس نقوی، ضلعی صدر ائی ایس او احتشام حیدر اور ڈویڑنل صدر یوتھ ونگ رانا تیمور نے کی،مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ امت مسلمہ بیدار ہو اور اسرائیل کے اس جارحانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے۔