ملتان کی تاریخی اہمیت اور مکینوں کی مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے، آسٹرین سفیر

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) آسٹریا کی سفیر اینڈریا وکی کی ملتان آمد کے موقعے پر قومی امن کمیٹی پاکستان وہیلپرز بزنس فورم کے عہدیداران معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور صدرامنکمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے ان سے ملاقات کی، اس دوران آسٹرین سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر اور یہاں کے لوگ دونوں ہی لاجواب ہیں، ملتان کی تاریخی اہمیت اور یہاں کے مکینوں کی مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے، اس دوران وفد نے مہمان سفیر کو گلدستہ بھی پیش کیا۔