گوجرانوالہ، PTI رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، مچلکے جمع نہ کروانے پر رہائی نہ ہو سکی

01 اگست ، 2024

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ۔ فاضل جج جاوید اقبال وڑائچ نے اسی مقدمہ میں رضوان سفیان اور غلام محی الدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ۔ مچلکے جمع نہ کروانے کی وجہ سے رہائی نہ ہو سکی ۔