ڈسکوزکی جون میں صارفین سے اضافی 2.63 روپے فی یونٹ وصول کرنیکی درخواست

01 اگست ، 2024

اسلام آباد ( اسرار خان)حال ہی میں پاکستان میں شمسی توانائی کی تیزی اور بیٹری ٹیکنالوجی کی ترقی نے ملک کے توانائی نظام پر بڑا دباؤ ڈال دیا ہے اورڈسکوزکی جون میں صارفین سے اضافی 2.63 روپے فی یونٹ وصول کرنیکی درخواست کی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خاص طور پر پنجاب اور سندھ، کی شمسی توانائی کی پالیسیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔