ملتان، ٹیکسز کے خلاف تین روزہ ہڑتال کے پہلے روز غلہ منڈی میں مکمل شٹر ڈائون

01 اگست ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) غلہ منڈی ملتان میں ٹیکسز کے خلاف تین روزہ ہڑتال کے پہلے روز دکانیں، آڑھتیں، پلازے اور مارکیٹیں مکمل بند، ہڑتال جمعہ تک جاری رہے گی، چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان نے بھی ہڑتال کی حمایت اور یکجہتی کا اظہارکر دیا، اس سلسلے میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور چیئرمین سپریم کونسل غلہ منڈی ملتان الحاج شاہد عالم قریشی اور وائس چیئرمین حاجی تو صیف احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹیکسز کی شرح، مہنگائی، بجلی بلوں پر فکس چارجز، دکانداران پر فکسڈ ٹیکس اور دیگر معاملات اب برداشت سے باہر ہو گئے ہیں، ٹیکسز کی بڑھتی شرح کے باعث اب کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔