کراچی( افضل ندیم ڈوگر )خلیجی ممالک میں پاکستان اداروں یا سیاست دانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی، ایسے پاکستانیوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں، انہیں سزائیں دی جارہی ہیں یا زیادہ تر کو ملک بدری کا سامنا بھی کرنا ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے "جنگ" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ وہاں رہ کر وہ پاکستان، اس کے اداروں یا سیاستدانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا، غلط تاثر یا بوگس انفرمیشن پھیلانے سے گریز رکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے مکین یا وزٹ پر گئے پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈا دیکھنے میں آیا جس پر ان میں سے بڑی تعداد میں گرفتار کیا گیا کئی کو 14 سے 15 سال کی سزائیں ہوئیں۔ 5 سے زائد پاکستانیوں کو عمر قید جیسی سزائیں ہوئیں اور بیشتر کو ملک سے بے دخل بھی کر دیا گیا اور ایسے پاکستانی تا حیات یو اے ای سمیت گلف ممالک کے ویزوں کے حصول میں ناکام رہیں گے اور وہ خلیجی ممالک نہیں جا سکیں۔ بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات یا گلف ممالک میں رہتے ہوئے ہوشیار رہیں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، سوشل میڈیا پر اپنے ملک یا اداروں کے خلاف کوئی منفی پروپیگنڈا نہ کریں اور کسی منفی پروپیگنڈے یا انفرمیشن کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر نہ کریں یا انہیں کہیں لائیک یا فارورڈ کرنے سے گریز کریں اگر ایسا کرتے ہیں تو ان کے خلاف قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای مقیم کوئی پاکستانی اگر فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا اکاونٹ پر منفی پوسٹ کو شیئر کرتا ہے یا اسے لائک بھی کرتا ہے تو فوری طور پر ناصرف اس کا پیج بند کر دیا جائے گا بلکہ ہر ممکن کارروائی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف، مذاہب، قومیتوں اور معاشروں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 200 ملکوں کے شہری یو اے ای میں امن اور پیار سے رہتے ہیں۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...