امریکی ویزہ کیلئے درخواستوں کی پروسیسنگ کا وقت نصف ہوگیا

01 اگست ، 2024

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )امریکی ویزے کیلئےدرخواستوں کی پروسسنگ کا وقت گزشتہ برس کے مقابلے میں نصف ہو گیا ہے یہی وجہ ہےکہ کراچی اور اسلام آباد میں ماہانہ 10ہزار سے زائد درخواستیں پروسیس ہورہی ہیں ، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سینئر حکام نے ورچوئل میٹنگ میں منتخب صحافیوں کو پاکستان میں ویزہ آپریشن میں کئے گئے نئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2023میں کراچی قونصلیٹ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ویزہ دفاتر سے اب تک کے سب سے زیادہ ویزے جاری کئے گئے ہیں، رواں مالی سال اکتوبر تک یہ تعداد گزشتہ برس سے بھی زیادہ ہو جائیگی کیونکہ پاکستانیوں کی جانب سے ویزہ کیلئے درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔