بیوروکریسی تقرر و تبادلے ؛ منصور علی مسعود ایشیائی ترقیاتی بینک میں تعینات

01 اگست ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیر یٹگروپ کے گریڈ ا نیس کے افسر محمدزاہد مصطفیٰ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور سیکر ٹیریٹگروپ کے گریڈ انیس کے افسر منصور علی مسعود کا تبادلہ کر کے اُنہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سینئر پراجیکٹ آفیسر، ہیومن اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ، ایشیئن ڈیویلپمنٹ بنک مقرر کیا گیا ہے۔