کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل 2019 میں جنرل فیض سے ان کی ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی تھی، ملاقات میں جنرل فیض نے کہا تھا کہ ہم اس (عمران خان )سے بیزار آگئے ہیں ، انہوں نے کہا تھا کہ آپ جون تک پنجاب کی حکومت لیں اور دسمبر میں جو ہے وفاق حکومت کی تیاری کریں ، اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے ہاتھوں ایران کے شہر تہران میں شہادت پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیشنل سیکورٹی رپورٹر رائٹرز ادریس علی نے کہا اسماعیل ہنیہ حماس کے انتہائی اہمیت کے حامل تھے تاہم دیکھنا ہوگا کہ اب ایران کیا کرے گا کیونکہ اسماعیل ہنیہ پر حملہ ایران کے اندر ہوا ہے تاہم توقع ہے کہ ایران اس کا جلد ہی جواب دے گا اور پھر دیکھنا ہوگا کہ اس کے بعد کیا پوزیشن بنتی ہے تاہم اکثریت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد جو ہوگا اس کو روکنا مشکل ہوجائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جیو کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اپریل 2019ء میں جنرل فیض حمید مجھے جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ملے اور انہوں نے کہا کہ ہم اس (عمران خان ) سے بے زار آگئے ہیں، میری ان کی 20منٹ کی ملاقات تھی جس میں انہوں نے مجھ سے کہا آپ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے رہے ہیں جس میں نے کہا بالکل دے رہے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے او رہم نے دیا بھی جس پر انہوں نے کہا آپ کی شرائط کیا ہیں جس پر میں نے کہا مجھے انسٹرکشنز ہیں کہ ہماری کوئی شرط نہیں ہم کچھ بھی نہیں چاہتے ۔ جس پر انہوں نے آپ جون تک پنجاب کی حکومت لیں اور دسمبر میں جو ہے وفاق حکومت کی تیاری کریں جس پر میں نے کہا جی میرے پاس ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے کہ میں آپ سے بات کروں ۔خواجہ آصف نے کہا آپ چاہیں تو اس کی تصدیق جنرل فیض حمید اور جنرل اعجاز امجد بھی کرسکتے ہیں ۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے لڑائی میں قوم کو فتح کی مبارک دیتے ہوئے آج ملک بھر میں یوم تشکر...
لاہور واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا...
اسلام آ باد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ نتائج کے مطابق...
لاہور وزارت داخلہ نے 2 سالوں میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے 344کیسز رجسٹر ہوئے۔ وفاقی...
کراچی ملک بھر کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی خالی نشستیں بھرنے کے لیے...
اسلام آباد ایف بی آر نے 7 افسران کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دے دی نذیب احمد میمن گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ممبر...
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے جن بڑے منصوبوں کے لیے فنڈز میں تیزی...
لاہورسانحہ نو مئی کے مقدمات کا جلدفیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں چاردن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،...