اپٹما کا ایف بی آر چیئرمین کو خط، ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کیلئے وقت مانگ لیا

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خالدمصطفیٰ) ٹیکسٹائل انڈسٹریل یونٹس سمیت بہت سے کاروباری اداروں نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ اگر ان کی متعلقہ بجلی کی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی (DISCOs) وقت پر ان کے ریٹرن فائل نہ کرےتو ایسی صورت میں انہیں سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دی جائے۔ بدھ کے روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ایف بی آر کے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کو لکھے گئے خط میں فوری توجہ طلب کی ہے کہ اپٹما کے ممبران سمیت متعدد کاروبار ی ادارے 31 جولائی 2024 کی آخری تاریخ تک اپنے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہیں کیوں کہ لیسکو اور دیگر ڈسکوز ان کے سیلز ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔