بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے،اقوام متحدہ کمیٹی برائے انسانی حقوق

01 اگست ، 2024

نیویارک(کے پی آئی ) اقوام متحدہ نے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فوری طور پر امتیازی قوانین کا خاتمہ کرے بھارت میں مسلمانوں، مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پرتشویش کا اظہار کیاہے۔