موسمیاتی تبدیلی، سپریم کورٹ کا حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار

01 اگست ، 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے عدالت مطمئن نہیں ہے۔