کچہ ماچھکہ،پولیس مقابلہ،شرگینگ کے4ڈاکو ہلاک،ڈاکوئوں کا چوکی پر حملہ3اہلکار شہید

01 اگست ، 2024

لاہور( نمائندگان جنگ ،کرائم رپورٹر سے ) کچہ ماچھکہ کے علاقے میں ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کوناکام بنانے کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر شرگینگ کے ڈاکوؤں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور سنگین وارداتوں میں مطلوب4ڈاکومارے گئے، کانسٹیبل شدیدزخمی، فائرنگ کے تبادلے کے دو ران ہی ایس ایچ او ماچھکہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں بدلہ لینے کیلئے ڈاکوئوں نے صادق آباد میںپولیس چوکی پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو شہید کر دیا۔گھوٹکی رونتی تھانہ کی حدود گاؤں میانی میں ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار عبد السمیع سموں، عبد الحنان، شفیق احمد گل شہید ہوگئےلنڈی کوتل میں گشت پر متعین پولیس پارٹی پر حملہ ، دو پولیس اہلکار اورایک راہگیر جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی عالمزیب، سپاہی شیر عالم اور راہگیر نائب خان شامل ہیں جبکہ اے ایس آئی قومندان اور راہگیر رحمت زخمی ہو گئے