پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھائی جا رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھائی جا رہی ہے، ان کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کا 30واں اجلاس منعقد ہوا ۔