لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور وزٹنگ فیکلٹی ممبر مقرر

01 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ہیلے کالج آف کامرس نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور کو وزٹنگ فیکلٹی ممبر مقرر کردیا ہے جس سے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان روابط مستحکم ہونگے اور دونوں ایک دوسرے سے بہتر انداز میں فائدہ اٹھاسکیں گے۔