ٹیکس سرے سے ختم نہیں ہوسکتا:نعیم میر

01 اگست ، 2024

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعظم کے چیف کوآرڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ ٹیکس کو مسترد کرنے سے ٹیکس ختم نہیں ہوگا،ریاست کے ساتھ لڑائی نہیں صلح صفائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا،ماضی قریب میں ہر ہڑتال اور احتجاج کے برعکس نتائج نکلے ہیں۔