اردو یونیورسٹی سے معاہداتی اور یومیہ اُجرت کے 34غیر تدریسی ملازمین فارغ

01 اگست ، 2024

کراچی( سید محمد عسکری) مالی بحران کا شکار وفاقی اردو یونیورسٹی نے معاہداتی اور یومیہ اجرت پر رکھے گئے 34 غیر تدریسی ملازمین کو فارغ کردیا ۔ان ملازمین میں بے بی ڈے کیئر کی ڈائریکٹر، منتظم، آفس اسسٹنٹ، سرچر، جونیئر کلرک، لیب اسسٹنٹ، لیب اٹینڈنٹ، سیکورٹی گارڈ، نائب قاصد، ڈرائیور، کمپیوٹر آپریٹر، مالی اور خاکروب شامل ہیں ۔ وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے جنگ کو بتایا کہ یہ یونیورسٹی پر مالی بوجھ وفاقی اردو یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے۔