لندن میں 6 جائیدادیں کسی فرد واحد کی نہیں، ایم کیو ایم کا دعویٰ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں 6 جائیدادیں ایم کیو ایم شہداء اور دیگر قربانیاں دینے والوں کی امانت ہیں، کسی فرد واحد کی نہیں، جائیدادیں ایم کیو ایم کے نام خریدی گئیں، برطانیہ کی عدالت نے جائیدادوں کے لئے ہمارے حق میں فیصلہ دیا، ہم دوبارہ پٹیشن دائر کرنے جارہے ہیں، مقدمہ پھر کورٹ میں چلے گا پاکستان ہمارے لئے سیاست کا محور و مرکز ہے۔ سیاسی لوگوں کو مذاکرات سیاسی طور پر ہی کرنے چاہئیں۔ آئی پی پیز کی تحقیقات ہونی چاہئے جن لوگوں نے غلط فیصلے کئے انہیں منظر عام پر لایا جانا چاہئے۔ عوام مشکل میں ہیں، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے، ان کے سامنے مطالبہ رکھیں گے۔