سٹاک مارکیٹ میں1342پوائنٹ کا اتارچڑھائو ،اختتام پر مندا

01 اگست ، 2024

لاہور (سودی) گزشتہ روز بھی دن بھر کے اتار چڑھائو کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندے سے ہوا۔ آخر میں بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی تھی جبکہ انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی کم ہوگئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کچھ ہی دیر تک برقرار رہی پھر اتار چڑھائو اس کے بعد شروع ہونے والا مندا آخر تک جاری تھا۔ اس دوران انڈیکس میں 523پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا اور 819پوائنٹ کی کمی بھی۔ اس طرح مارکیٹ میں 1342پوائنٹ کا اتار چڑھائو آیا۔ مارکیٹ میں زیادہ متاثر سٹہ والے حصص ہوئے جس سے سٹہ میں شامل ہونے والے نجی سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان کا سامنا تھا جبکہ زیادہ بہتری فرٹیلائزر سیکٹر میں تھی جس کی وجہ اس سیکٹر کی کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج آنا تھی۔