غلہ منڈیوں میں ہڑتال اشیائے ضروریہ کی سپلائی رک گئی

01 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف غلہ منڈیوں کے تاجروں نے ہڑتال شروع کر دی جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی ممکن نہ ہو سکی ۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف غلہ منڈیوں کے تاجروں اور ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کاروبار بند رکھ کر ہڑتال کی جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی ممکن نہ ہوسکی ۔ ہڑتال کے باعث اکبری منڈی مکمل طور پر بند رہی ۔ غلہ منڈیوں کے تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین دن کی مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 31جولائی سے2 اگست تک ملک بھر کی تمام غلہ منڈیاں مکمل بند رہیں گی۔