قدرتی آفات اور زراعت کی انشورنس کیلئے پول بنانیکا فیصلہ

01 اگست ، 2024

لاہور( سودی)ایس ای سی پی نے ملک میں انشورنس کے فروغ کے پانچ سالہ منصوبے کے تحت ملک میں قدرتی آفات ، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں بیمہ کی سہولیات فراہم کرنے کے پیش نظر، کمپنیوں کو انشورنس پول بنانے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں بیمہ کمپنیوں کو انشورنس پول کے بارے رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ایس ای سی پی نے "بیمہ شدہ پاکستان: پولز ڈائنامکس" رپورٹ جاری کی ہے ۔رپورٹ پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے موجودہ منظر نامے اور موجودہ سرکاری بیمہ سکیموں کا جائزہ لے کر پاکستان میں انشورنس پول قائم کرنے کی ضرورت پر زور دےگی ۔ رپورٹ میں بین الاقوامی کیس اسٹڈیز اور دیگر ممالک کے قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لیا جائیگا۔