گلگت بلتستان حکومت کے تحفظات تسلیمتر قی میں مددکریں گے،وزیرخزانہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ گلگت بلتستان حکومت کے تحفظات تسلیم کرتے ہیں،علاقے کی ترقی میں مددکریں گے۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے مسائل پر کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں مختلف امور کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر اوردیگرحکام نے شرکت کی ۔