دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل کی پی ٹی آئی وفد اور رانا مشہودسے ملاقات

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار،نیوز رپورٹر ) دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل آر ٹی آن پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی قیادت میں وفد نے تحریک انصاف کی قیادت سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ،اس موقع پر پاکستان میں جمہوریت انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کے اداروں کو مضبوط بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد سے ملاقات کی انکا کہنا تھا پاکستان نوجوانوں کیلئے عالمی ملازمت اور انٹرپرینیورشپ انڈیکس میں پہلے نمبر پر آ سکتا ہے۔