لاہور(نمائندہ خصوصی/خصوصی رپورٹر)مذہبی اور سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ایران میں ٹارگٹ بناکر اسماعیل ہانیہ کو شہید کرنا بڑی گہری سازش ہے،اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ پر حملہ کے مترادف ہے،اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا۔ جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جمعیۃ علماء اسلام اسماعیل ہنیہ کے خاندان اور فلسطینیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی۔ اسماعیل ھنیہ اور انکے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نےاسماعیل ہنیہ کی بلندئ درجات کیلئے پاکستان کی پوری قوم بالخصوص مدارس مساجد اور گھروں میں قرآن خوانی کی اپیل کی ہے ۔مولانا فضل الرحمنٰ نے کل جمعہ کے روز ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر احتجاج کی کال دے دی اس روز ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور شیخ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے ۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پرحملہ پوری امت پر حملہ ہے۔ مسلمان حکمرانوں پر فرض ہے کہ اسرائیل کو موثر اور منہ توڑ جواب دیں۔ وقت آ گیا ہے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے مسلمان ملکوں کی امن فوج روانہ کی جائے۔ اسرائیل کی دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کیا جائے۔ سرا ج الحق نے کہا ہے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے تحریک مزاحمت مزید طاقتور ہو گی، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ عظیم مجاہد رہنما، جرات و استقامت کا استعارہ اور آزادی و مزاحمت کی تحریکوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے بیشتر افراد شہید ہوگئے لیکن اُن کے ماتھے پر مایوسی یا ملال نہ آیا، ایرانی صدر کے بعد اُن کی شخصیت ہی تقریب کی مقبول ترین شخصیت تھی۔ ایران میں ٹارگٹ بناکر اسماعیل ہانیہ کو شہید کرنا بڑی گہری سازش ہے۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈا ور مواصلات عبدالعلیم خان نے تہران میں میزائل حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں بزدلانہ کارروائی سے فلسطینی جدوجہد آزادی کے علمبردار کی شہادت انتہائی غمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ میزائل حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت پورے عالم اسلام بالخصوص اہل عرب کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پی جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام فلسطین کی سیاسی جماعت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی وفات پر غائبانہ نماز جنازہ گزشتہ روز مال روڈ مسجد شہداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور، امراء اضلاع لاہوکارکنا ن سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد پاکستان کے چار بڑے موبائل نیٹ ورکس پر فائروالز کی تنصیب کا عمل شروع ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف...
لاہور،اسلام آباد رواں ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نےفائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کےنفاذ کےخلاف درخواست پر سماعت سے...
اسلام آباد ڈی سی اسلام آباد صفحنے پی ٹی آئی کےجلسہ گاہ کی جگہ تبدیل کر دی، نئی جگہ بھی سنگجانی میں پرانی...
راولپنڈیلاہور ہائی کورٹ صفحراولپنڈی بنچ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حکومت و انتظامیہ کو آٹھ ستمبر کو پی ٹی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےخلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے پولیس سٹیشن ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم...