پشاور ( ارشدعزیز ملک )خیبر پختونخوا کی ادویات کے سکینڈل کی مزید چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ 800 اشیاء میں سے صرف 26 ادویات اور طبی سامان کے موازنہ سے قومی خزانے کو چونکا دینے والے نقصانات کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی حکومت کو صرف 26 اائٹم کی خریداری میں تقریباً 3ارب روپے سےزائد کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اسےغلط خریداری اور بد انتظامی قرار دیا تھا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے ۔محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے وضاحت کی کہ محکمہ سالانہ بنیادوں پر ادویات اور آلات کے لیے فریم ورک معاہدہ کرتا ہے۔ دوائیں اور طبی آلات کھلے مسابقتی عمل کے ذریعے قانون کے مطابق منتخب کئے جاتے ہیں ، جہاں مختلف کمپنیاں میڈیسن کوآرڈینیشن سیل (MCC) کے زیر انتظام عمل میں حصہ لیتی ہیں۔ تقریباً 800 اشیاء فی یونٹ کی بنیاد پر منتخب کی جاتی ہیں، اور تمام صحت کی خریداری کرنے والے ادارے قانونی طور پر پابند ہیں کہ وہ اپنی ضروریات اور بجٹ کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو اپنے سپلائی آرڈر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور زیادہ افراط زر کی وجہ سے ادویات کی خریداری مہنگے داموں کرنے کی منظوری دی گئی اورخزانے پر اضافی بوجھ پڑا ہے ۔اہلکار نے مختلف خریداری کرنے والے اداروں بشمول تمام ضلعی سطح کے ہسپتالوں اور دیگر اداروں کی طرف سے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے لیے خریدی گئی ادویات اور طبی آلات کی قیمتوں کا موازنہ بھی پیش کیا۔
اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے اسپیکر پنجاب کی ملاقات نا...
سیالکوٹ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلہ سکھیاں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے دو بہنیں جا بحق...
پشاور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مضبوط ہے‘ کوئی بھی رکن کہیں نہیں...
اسلام آباد BJPکے قائد کو مقامی خواتین نے کیچڑ اور گندے پانی سے نہلا دیا، گڈو خان بالکل خاموش /مسکراتے ہوئے...
اسلام آباد سینٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس و ٹیکنالوجی نے وزارت کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری میں تاخیر کا...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد اسحاق نے ساہیوال میں محکمہ صحت کے 53ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی درخواست...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں امن اومان کی صورتحال کی نگرانی کے لیےاہم اقدام اٹھایا ہے۔ وفاقی...
کراچی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دو روزہ دورہ آذربائیجان پر جاتے اور وطن واپس آتے ہوئے افغانستان کی...