عدالت نےلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 138 ملازمین کونوکری سے فارغ کرنے سے روک دیا

01 اگست ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 138 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے سے روک دیا، جسٹس انوار حسین نے ملازم قمر شہزاد کی ملازمت سے برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت سے تحریری جواب طلب کرلیا،عدالت نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو ملازمین کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی سےبھی روک دیا، حافظ طارق نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملازمین نے این ٹی ایس کا امتحان کامیابی سے پاس کیا۔