ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ پیکا مقدمات سننے کیلئے نامزد

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ اسلام آباد افضل مجوکہ کوپیکا مقدمات سننے کیلئے جج نامزد کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد محمد اعظم خان نے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا جس میں سیشن کورٹس ویسٹ اسلام آباد کے لئے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کو پیکا کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے۔