سیاسی عدم استحکام اورانتشار پاکستانی معیشت کیلئے خطرہ ، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز

01 اگست ، 2024

کراچی (این این آئی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے سیاسی عدم استحکام اور انتشارکو معیشت کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کردی‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ کی آؤٹ لک مستحکم ہے۔ گذشتہ ایک سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی،مستقبل قریب میں پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات کم ہوگئے ہیں تاہم سیاسی غیریقینی معاشی کارکردگی اور پالیسی سازی کو متاثر کر سکتی ہے۔