کیمپ جیل، قیدیوں سے ملاقات کیلئے آن لائن ایڈوانس بکنگ کا آغاز

01 اگست ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جیل خانہ جات نے تاریخ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جیل خانہ جات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کیمپ جیل لاہور میں قیدیوں کے ساتھ ملاقات / انٹرویوز کے شیڈول کے لیے آن لائن ایڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ظہیر احمد ورک نے کہا کہ صرف حقیقی خونی رشتہ دار آن لائن پورٹل کے ذریعے قیدیوں کے ساتھ ملاقات کیلئے باآسانی اپائنٹمنٹ بک کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمبر 03284908813پر واٹس ایپ میسج بھیجنے پر ملاقات کے خواہشمند شخص کو خود بخود ایک فارمیٹ موصول ہو جائے گا اور وہ تمام متعلقہ معلومات فراہم کر کے یہ میسج واپس بھیجے گا۔