تحریک طالبان سے پاکستانی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، سلامتی کونسل

01 اگست ، 2024

اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی )سے پاکستان کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، سرحد پار سے دہشت گرد حملوں میں ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے درمیان بالخصوص پاکستان کے خلاف تعاون بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی رضامندی اور بعض اوقات حمایت کے ساتھ ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر حملے تیز کر دیے ہیں جن میں بنیادی طور پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔