لاہور ہائیکورٹ کاغیرمصدقہ آرڈر شیٹ پیش کرنے پرپولیس پراظہار ناراضگی

01 اگست ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منشیات کے ملزم محمد اشفاق کیصفح درخواست ضمانت پر سی سی پی او کو شہادتیں قلمبند نہ کروانے والوں کیخلاف انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند نہ کروانے اور غیر مصدقہ آرڈر شییٹ پیش کرنے پر اظہار ناراضگی کیا،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا سوری ، میں معاملے کو دیکھ لیتا ہوں ، ٹرائل کورٹس میں بائیو میٹرک سسٹم لگادیں ، گواہان وہاں جاتے ہیں ، اکثر ان کے بیانات قلمبند نہیں ہوتے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا مطلب ہے وہاں جج کام نہیں کرتے ؟دس ، بیس ہزار جرمانہ اس لئے کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہورہے ، جرمانےا دا کرنے کے لئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے ؟یہ عدالتوں میں ایسا کررہے ہیں ،پبلک کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے۔