پنجاب،مون سون بارشوں کا سپیل آج سے 6 اگست تک رہنے کی پیشگوئی

01 اگست ، 2024

لاہور(نیوز رپورٹر،خبرنگار،خصو صی رپورٹر) پنجاب میں  آج سے 6 اگست تک  مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 2 اگست سے 6 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔