بھارت کے ٹیسٹ اوپنر انشومن گائیکوارڈ انتقال کر گئے

01 اگست ، 2024

کراچی(نمائندہ جنگ)بھارت کے سابق ٹیسٹ اوپنر انشومن گائیکوارڈ71سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔انشومن گائیکوارڈکافی عرصے سے خون کے کینسر میں مبتلا تھے، بھارتی میڈیا کے مطابق کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد وہایک ماہ قبل ہی بھارتی شہر بڑودہمیںواپس آئے تھے۔۔انشومن گائیکوارڈنے 1975 سے 1987 تک 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1985 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے بڑا سکور 201 پاکستان کے خلاف تھا۔ انہیںاکتوبر 1997 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اورانہوں نے یہ ذمہ داری ستمبر 1999 تک نبھائی۔