اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹر نیٹ کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کو مصنوعی ذہانت ،انفرا سٹرکچر کے حوالے سے خطے میں نمایاں ملک بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایشیا انٹر نیٹ کولیشن کے تین رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ وفد کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر ایشیا انٹرنیٹ کولیشن جیف پئین کر رہے تھے۔وزیراعظم ہائوس میں ہونیوالی ملاقات میں ڈیٹا کے تحفظ، انٹرنیٹ پر مواد کے حوالے سے ضابطہ اخلاق اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انفرا اسٹرکچر میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت پر مبنی بنیادی ڈھانچے کی ترویج پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان انیشیٹو کے تحت سارے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کو ڈیجیٹل خطوط اور خودکار نظام کی طرف لے جانے کے حوالے سے ایک بڑا سنگ میل ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ رسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل کے مسودے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور ایشیا پیسفک ریجن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کے فروغ کے لیے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی خدمات کو سراہا۔
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی ہم منصب ’ کیراسٹارمر‘ سے پہلی ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کریں...
اسلام آباد چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قائم مقام...
اسلام آباد عدالتی اصلاحات کیلئے ترمیم کی منظوری میں سرگرم ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ...
اسلام آباد حکومتی ناکامی کے بعد اب پیپلز پارٹی آئینی ترامیم کا پیکج جے یو آئی کی مشاورت سے لائے گی، بلاول...
لاہور خاتم النبیین، سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر میں عید...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کے دن وفاقی وزراء اور اپو زیشن ممبران اسمبلی کے در میان دلچسپ نوک...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے تیزی...