الیکشن ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ، عدلیہ محاذ آرائی کا عملی آغاز، تجزیہ کار

01 اگست ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) الیکشن ایکٹ میں ترمیم پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا عمل آغاز ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کو اوور رائٹ کرنے کیلئے قانون سازی نہیں کرسکتی، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے جو کوشش کر رہی اس میں کامیاب نہیں ہوگی، مسلم ممالک کو امریکا کی طرح فلسطین کی پشت پر ہونا چاہیے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے، مسلم ممالک چیخ و پکار کے سوااور کر ہی کیا کرسکتے ہیں ، مسلم ممالک کے پاس اگر کوئی آپشن ہوتا تو اب تک نظر آجاتا ، اسرائیل کو تو صرف امریکا ہی کنٹرول کرسکتا ہے لیکن امریکا نے انتہائی شرمناک رویہ اپنایا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عمر چیمہ، ریما عمر، شہزاد اقبال، سلیم صافی نے جیو نیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ عمر چیمہ کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے ایک آرڈر دیا جس کو پارلیمنٹ Undo کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ٹینشن بڑھتی جارہی ہے ,ریما عمر کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ فائنل ہوتا ہے بھلے آپکے کتنے ہی اس فیصلے سے اختلاف ہوں لیکن آپ اس حکم کو اوور رول کرنے کیلئے ناں ہی کوئی Legislation پاس کرسکتے ہیں بلکہ آپ پابند ہیں کہ اس حکم پر عملدرآمد کرانا ہے،حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھا ہی نہیں،ترمیم فیصلے پر اپلائی ہی نہیں کریگی،شہزاد اقبال نے کہا حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے جو کرنے کی کوشش کررہی ہے اس میں کامیاب ہوسکے گی۔ سلیم صافی نے کہا حکومت تاخیری حربوں میں نہ جائے فیصلے پر عمل کرے ، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مسلم ممالک کے پاس اب کیا آپشن ہے کے سوال پر سلیم صافی،شہزاد اقبال نے کہا مسلم ممالک کی جانب سے اتنی شدت کے ساتھ مذمت نہیں کی گئی ،ریما عمر نے کہا ساؤتھ افریقہ نے نسل کشی کا جو معاملہ اٹھایا اس کو سپورٹ بھی کن ممالک نے کیا نکاراگوا، بیلجیئم، کولمبیا، مالدیپ، میکسیکو، آئرلینڈ، اسپین اور جو مظاہرے بھی دنیا بھر میں زیادہ تر ہورہے ہیں وہ بھی وہاں ہورہے ہیں جہاں مسلمانوں کی اکثریت نہیں ہے۔ عمر چیمہ نے کہا میرا خیال ہے مسلم امہ یہ کام نہیں کرسکتی ۔