پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئےگیم چینجر،مریم اورنگزیب

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان کے پہلے کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی 2020-24 کے لئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی کے مسودہ کاجائزہ لیاگیا۔سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ کا پہلا کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی بنائی جارہی ہے۔ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان اور پنجاب کلائمیٹ چینج پالیسی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔