قانون ساز اسمبلی کے کام کو بہتر بنانے کیلئے بھر پور تعاون کرینگے،ملک احمد خان

01 اگست ، 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یورپی یونین کے پروجیکٹ مستحکم پارلیمان کے زیر اہتمام اسٹریٹیجک پلاننگ کمیٹی کے اراکین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے کام کو بہتر بنانے کے لیے بھر پور تعاون کریں گے۔ انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو پارلیمانی معاونین فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔سپیکر نے کہا کہ وہ پچھلی دو دہائیوں سے اسمبلی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے کوشاں ہوں،ورکشاپ میں سپیکر کی قیادت میں SPC کے اراکین نے 2019-23 کے پچھلے اسٹریٹیجک پلان کا جائزہ لیا۔