سرگودھا: بجلی کا بل زیادہ آنے پر واپڈا اہلکار کو زخمی کردیا

01 اگست ، 2024

سرگودھا(نامہ نگار) شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر واپڈا اہلکار کو زخمی کردیا ۔قصبہ میلہ میں واپڈا اہلکار غلام مرتضیٰ بجلی کا بل دینےانس کےگھر گیا تھا جہاں انس اور شہری میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا شہری نے واپڈا اہلکار تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔