گجرات،مسلح افرادPTI کے ایم این اے امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار

01 اگست ، 2024

گجرات (نمائندہ جنگ ) مسلح افراداسلحہ کے زور پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ امتیاز چوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم منڈی بہاءالدین لے کر جارہی تھی، شادیوال روڈ پر کار سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور امتیاز چوہدری کو اتار کر لے گئے۔ ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کے الزام پر امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔