اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےپاور ڈویژن کے13 اداروں کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق کل11 میں سے 9سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔ جن سر کاری اداروں کی نج کاری کی منظوری دی گئی ہے ان میں فیصل آ باد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ‘ گو جرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ‘ حیدر آ باد الیکٹرک سپلائی کمپنی ‘ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ‘ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ‘ سکھر الیکٹر پاور کمپنی اور ہزارہ الیکٹر ک سپلائی کمپنی شامل ہیں۔ کوئٹہ الیکٹرک اورٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ وفاقی کابینہ نے 4 سرکاری بجلی پیداواری کمپنیو ں کو بھی (جینکوز )نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ان کمپنیوں میں جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ (جینکو ون )‘ سنٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جینکو ٹو ) ‘ناردرن پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جینکو فور ) لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (جینکو فور ) شامل ہیں۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے 6 اداروں کو قومی اہمیت کےادارے قرار دینے کی منظوری دی ہے۔
پشاور خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بہادرخیل کے پہاڑوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور پولیس نے خفیہ...
اسلام آباد ہنر مند افراد کی ضرورت ،پاکستانی تارکین وطن انتہائی اہم ہیں، وزیر فن لینڈ ، فن لینڈ میں مقیم...
اسلام آباد آئندہ ماہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح میں اضافہ متوقع ہے اور رواں ماہ مارچ کے دوران مہنگائی...
کوئٹہ جعفر ایکسپریس حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضافرانزک سائنس ایجنسی کوبھی...
لاہور بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف سخت گیر رویہ اختیار کرنے کے لئے چاروں صوبوں...
کراچی مودی اور ٹرمپ ارب پتیوں کے ساتھ کس طرح الگ سلوک کرتے ہیں، دونوں نے سیاسی مقاصد کے لئے صنعتکاروں کو...
لاہور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے ایل جی ایف کی جانب سے منعقدہ کانفرنس "وہ بولتی ہے، وہ...
اسلام آباد کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج میں سنگین سیکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی ہوئی ہے جو ہیکرز کو مشکوک کوڈ...