توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

01 اگست ، 2024

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جمعرات کو کیس کی سماعت کریں گے، عمران خان کی جانب سے 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پر اعتراض کیا گیا تھا، 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی۔