رؤف حسن دہشت گردی کے مقدمہ میں بھی گرفتا اڈیالہ جیل منتقل

01 اگست ، 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے رؤف حسن کی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔ادھررؤف حسن کی دہشت گردی کے مقدمے میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ‘اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے روف حسن کا انسداد دہشتگردی کے مقدمے میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے روف حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔