انٹرنیٹ سست روی کا شکار‘کاروباراوربینکنگ سسٹم ‘اسٹاک مارکیٹ متاثر

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کانیٹ ورک ڈاؤن ‘انٹرنیٹ سسٹم سست روی کا شکار ‘اسٹاک مارکیٹس ‘بینکنگ سسٹم اور کاروباری لین دین متاثر‘عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس میں سست روی ریکارڈ کی گئی ہے، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں‘خلل کو دور کرنے پرکام جاری ہے۔پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔