قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست کو اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق آج سماعت کریں گے۔ شہری ملک ناجی اللہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2024 کو آئین کی شقوں کے برعکس قرار دیا جائے ۔