فیصل آباد،لاہور(نمائندہ جنگ، اپنے نامہ نگار سے ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خاں نے فیصل آباد میں پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مشکل حالات سے دو چار ہے اور ہمیں صنعت کاروں،کسانوں اور محنت کشوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں جلد ہی مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی جائے گی۔قبل ازیں گورنر پنجاب نے نائب صدر پیپلز پارٹی سپورٹس ونگ پنجاب چوہدری ارشد جٹ کی رہائس گاہ کا دورہ کیا جبکہ چوہدری عدیل تاج کی رہائش گاہ جاکر ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔دریں اثناء گورنر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں تاہم چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے۔ آئی پی پی ایز کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے تو وہ کوئی قرآنی آیات نہیں جو تبدیل نہیں ہو سکتیں۔علاوہ ازیں گورنر سے لاہورمیں تعینات ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فرنے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی۔
اسلام آباد پاکستان کے چار بڑے موبائل نیٹ ورکس پر فائروالز کی تنصیب کا عمل شروع ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ یہ...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف...
لاہور،اسلام آباد رواں ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نےفائروال اور ویب مینجمنٹ سسٹم کےنفاذ کےخلاف درخواست پر سماعت سے...
اسلام آباد ڈی سی اسلام آباد صفحنے پی ٹی آئی کےجلسہ گاہ کی جگہ تبدیل کر دی، نئی جگہ بھی سنگجانی میں پرانی...
راولپنڈیلاہور ہائی کورٹ صفحراولپنڈی بنچ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حکومت و انتظامیہ کو آٹھ ستمبر کو پی ٹی...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نےخلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے پولیس سٹیشن ریکارڈ مینیجمنٹ سسٹم...