سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز کی میڈیکل کی سہولت بارے درخواست نمٹا دی

01 اگست ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے بعد سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز کی میڈیکل کی سہولت کی فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔دریں اثناء انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نےجناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤکیس میں پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان اور مہر واجد عظیم سمیت 28 کارکنان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔