فیصل آباد ، 40 سالہ شخص شیخوپوہ میں نوجوان کی خود کشی

01 اگست ، 2024

فیصل آباد،شیخوپورہ (نمائندگان جنگ) فیصل آباد میں 40 سالہ شخص جبکہ شیخوپوہ میں نوجوان کی خود کشی کر لی۔فیصل آبادکے محلہ رضا آباد بازار نمبر 2 میں معاشی حالت سے تنگ 40 سالہ شخص ندیم نے رسی کا پھندابنایا اور پنکھے کے ساتھ جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ شیخوپورہ میں گاؤں جلال پور آرائیاں میں 20 سالہ نوجوان خادم حسین نے غربت سے تنگ آ کر کو گولی مار کر خود کشی کر لی وہ گاؤں الپا کلاں پتوکی کا رہائشی تھا اور گاؤں جلال پور آرائیاں میں زمیندار میاں جلیل احمد کے ہاں محنت مزدوری کے سلسلہ میں اپنے خاندان سمیت رہ رہا تھا ۔