ایک سال میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں 76فیصداضافہ

01 اگست ، 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی )شہری پٹرولیم لیوی کےبڑھتے بوجھ تلےدب گئے،لیوی کی مدمیں تاریخی وصولیاں کی گئیں، ذرائع کے مطابق ایک سال میں پٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں 76فیصدکا اضافہ ہوا ہے،مالی سال 2023۔24 میں پٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے سے زائد رہی ،پٹرولیم لیوی کی وصولی سالانہ ہدف سے بھی 150 ارب روپے زیادہ رہی۔