عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کیخلاف درخواست پرڈی جی FIA کو نوٹس

01 اگست ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی اپنے خلاف مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ میری وڈیوز دوبارہ اپلوڈ کی جا رہی ہیں، ایف آئی اے نے نہ تو ابھی تک کوئی ایکشن لیا ہے اور نہ ہی کسی کو طلب کیا ہے۔